تفصیلات کے مطابق پاکستان تحریک انصاف کے رہنماءجہانگیر ترین نے بتایا کہ الیکشن ٹریبونل نے جیسے ہی قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 122، صوبائی اسمبلی کے حلقہ پی پی 147 اور پی پی 148 کا فیصلہ سنایا تو عمران خان کے چہرے پر رونق آ گئی اور انہوں نے وکٹری کا نشان بنایا۔ اس کے فوراً بعد انہوں نے شکرانے کے نوافل ادا کئے اور اللہ کے حضور دعا گو بھی ہوئے۔
واضح رہے کہ اس سے قبل پارٹی سیکرٹریٹ کے افتتاح کے موقع پر کارکنوں سے خطاب کرتے ہوئے عمران خان کا کہنا تھا کہ چیمپئن وہ ہوتا ہے جو ہارنے سے نہیں ڈرتا اور ہار بھی جائے تو اپنی کوشش جاری رکھتا ہے اور زندگی میں کبھی نہ کبھی کامیابی اس کے قدم چومتی ہے۔
